ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ میں ایتوار رات گئے دونوں کنبوں کے مابین گھریلو لڑائی ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک پینسٹھ سالہ بزرگ کا قتل ہوا جب کہ چار دیگر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منظور حسین ولد نور محمد قوم لوہار قریشی عمر 65 سال لڑائی میں شدیدزخمی ہوا جس کو زحمی حالت میں سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے راستہ میں دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے چار زخمیوں کابھی سب ضلع ہسپتال منڈی میں علاج و معالجہ جاری ہے۔مقتول کی لاش سب ضلع ہسپتال منڈی میں میں ہیجس کو کل صبح پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کیا جاے گا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔