ہم نے کسانوں سے متعلق پالیسیوں کو نیا سمت دیا: مودی

0
0

ہم کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے مسلسل کوشاں
یواین آئی
چترکوٹ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو چترکوٹ میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا بٹن دبا کا افتتاح کرنے کے بعدکہا کہ ہم کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اور ہماری حکومت نے کسانوں سے متعلق پالیسیوں کو نئی سمت دی ہے ۔بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو ترقی کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے خطے کے عوام کی طرز زندگی کو بدلنے میں معاون ثابت ہوگا۔ تقریبا 15 ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات سے بننے والے اس ایکسپریس وے سے روزگار کے کئی موقع میسر ہوں گے اور یہاں کے عوام الناس کو بڑے بڑے شہروں جیسی سہولیات سے جوڑا جائے گا۔تقریبا296.07 کلو میٹر لمبے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے چترکوٹ،باندہ،ہمیر پور، مہوبہ، جالون،اوریہ اور اٹاوہ اضلاع ہوتے آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے سے جڑے گا۔یہ ایکسریس وے 14849.09 کروڑ روپئے کے اخراجات سے بنے گا۔بندیل کھنڈر ایکسپریس وے و دیگر ایکسپریس وے سے یو پی میں کاروباری کنٹی وٹی بڑھے گی۔چترکوٹ کے بھرتکوپ واقع گوڑا گاؤں میں کسانوں میں کریڈٹ کارڈ تقسیم کرنے کے بعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کے ہر خطے کے کسانوں کو کریڈٹ کارڈ یا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم کسانوں کے فصلوں کے اخراجات کو کم کریں اور ان کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ اس کی مناسب قیمت ملے ۔وزیر اعظم نے کسانوں کے حق میں کئے گئے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم سہارا قیمت کو دوگنا کرنا ہو۔سائل ہیلتھ کارڈ ہو، 100 نیم کوٹنگ یوریااور دہائیوں سے ادھورے پڑے سینچائی پروجکٹوں کو پورا کرنا ہو ہماری حکومت نے کسانوں کے لئے ہر سطح پر کام کیا ہے ۔ہم نے ایک بڑا فیصلہ فصل انسورنش اسکیم کے ضمن میں بھی کیا ہے ۔اب اس اسکیم سے جڑنا کسانوں کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔پہلے بینک سے قرض لینے والے کسانوں کو اس سے جڑنا ہی پڑتا تھا۔اپنے خطاب کے دوران بندیلی بول کر سامعین کا دل جیتنے والے وزیراعظم نے کہا کہ پرانے رسوم ورواج کو بدلتے ہوئے وقت کی ضروریات کے ساتھ انہیں زندہ رکھنے کے تجربے بھی چترکوٹ کے ہی سرزمین سے ہوئے ہیں۔نانا جی دیشمکھ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نانا جی نے یہیں سے ہی ملک کو خود کفالت کی جانب سے لے جانے کی پختہ شروعات کی تھی۔ اس سرزمین نے ہندوستانیوں میں وقار کی نئے سنسکار قائم کئے ہیں۔ملک میں پہلی بار کسان ریل جیسی سہولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی ریٹیل ایگریکلچر مارکیٹ کی توسیع پر کام جاری ہے ملک میں 22 ہزار دیہی ہاٹوں میں ضروری انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے کا کام چل رہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کسان سمان ندھی کے تحت کسانوں کی دی جانے والی رقم کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان سمان ندھی کے مستفیدین کو قرض کے لئے در در کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیں گی۔ مستفیدین کو کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم سے جوڑا جائے گا۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یوپی میں ڈیفنس کاریڈور کے لئے تین ہزار سات سو کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس اے سے یوپی ڈیفنس کاریڈور کو بھی رفتار ملے گی۔بندیل کھنڈ خطہ میک ان انڈیا کا بہت بڑا سنٹر بننے والا ہے ۔ یہاں بنے سازو سامان کو پوری دنیا میں بھیجا جائے گا۔یہاں بڑی ۔بڑی فیکٹریاں لگنی شروع ہوں گی اور چھوٹے و بڑے کاروباریوں کے ساتھ کسانوں کا بھی فائدہ ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم نے پریاگ راج میں معذورین اور بزرگوں میں آلات تقسیم کرنے کے بعد ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سماج کے ہرطبقے کی ترقی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی متعدد حصولیابوں کا ذکر کیا تھا۔پروگرام سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل اسٹیج پر پہنچتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں مومنٹو دے کر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر یو پی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ بشمول دیگر ریاستی وزراء خاص طور سے موجود رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا