کے این ایس
سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس نے قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالرشید ڈار ساکن شانگس کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ٰ کے این ایس ) کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان شریف الدین شارق ،پیرزادہ احمد شاہ ، عمران نبی ڈار اور سید توقیر نے بھی اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے پسماندگان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔