جے کے بینک بھرتی امتحانات کالعدم

0
0

متعلقہ اُمیدواروں کیساتھ ناانصافی: نیشنل کانفرنس
کے این ایس
سرینگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے جے کے بینک بھرتی امتحانات کو کالعدم قرار دیتے دینے کے اقدام کو متعلقہ اُمیدواروں کیساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی اپیل کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پارٹی کے صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے کہا کہ250پروبیشنری آفیسروں اور 1200بینکنگ ایسوسی ایٹس کی بھرتی کیلئے منعقدہ امتحانات میں جن اُمیدواروں نے انٹرویو کیلئے کوالیفائی کیا تھا اُن میں سے بیشتر نوجوان ایسے ہیں ،جو ریاست اور ریاست کے باہر پرائیویٹ سیکٹر کی نوکریاں چھوڑ کر انٹرویو کی تیاری کررہے تھے۔ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے ان امتحانات کو کالعدم قرار دینے سے نہ صرف ان نوجوانوں کی اُمیدیں پانی پھر دیا گیا ہے بلکہ ان کی محنت رائیگان ہوگئی ہے۔ایڈوکیٹ شوکت میر نے اس بات پر حیرانگی کااظہار کیا کہ ممبئی کی ایجنسی آئی بی پی ایس کے ذریعے کالعدم کئے گئے امتحانات لئے گئے تھے اور اب دوسری بار بھی اسی ایجنسی کے ذریعے نئے امتحانات لئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھرتی عمل میں کچھ کمزوریاں تھیں لیکن عوام کے سامنے ان کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ جن اُمیدوروں نے انٹرویو کیلئے کوالیفائی کیا تھا اُن میں سے بیشتر غریب اور پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انٹرویو کی تیاری کیلئے ان اُمیداروں بہت سارا پیسہ خرچ کیا تھا اور بہت زیادہ محنت و مشقت کی تھی،وہ سب ضائع ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کا نواجوں پہلے ہی احساسِ بیگانگی کا شکار ہے اور موجودہ حالات میں انتظامیہ کی طرف ایسے فیصلوں سے یہاں کا نواجوں خود کو مزید پشت بہ دیوار محسوس کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا