سرینگر ، ہندواڑہ میں چار منشیات فروش گر فتار ،ممنوعہ نشیلی مادہ ضبط
کے این ایس
جموں و کشمیر پولیس نے سماجی جرائم کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر اورہندوارہ میں4فروشوں کو منشیات سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل ہے۔اس حوالے سے پولیس نے الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر پولیس نے چیکنگ کے دوران شمپورہ چوک نوہٹہ سرینگر کے نزدیک ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ جس کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کی ۔ اس کی شناخت غلام رسول شیخ عرف غمہ ولد غلام حسن ساکن شیخ کالونی نوہٹہ سرینگرکے بطور ہوئی ہے پولیس نے مذکورہ شخص کوگرفتارکرکے پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں حراست میں رکھا گیا ۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔ تھانہ پولیس نوہٹہ سرینگر نے اس سلسلے میں ایف ائی آر زیر نمبری 10/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میںمذید تحقیقات جاری ہے اسی طرح منشیات کے خلاف ایک اور کاروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے بٹہ مالو کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں پا کر اس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی مذکورہ کے قبضے سے غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی شراب کی20 بوتلیں برآمد کرکے ضبط کی۔ جس کی شناخت راجو رام ولد گنگا رام ساکن سوجن گڑھ چورہ راجستھان کے بطور ہوئی ہے۔ پو لیس نے مذکورہ شخص کوگرفتارکرکے پولیس اسٹیشنن بٹہ مالو منتقل کیا ۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔ تھانہ پولیس بٹہ مالو سرینگرنے اس سلسلے میں ایف ائی آر زیر نمبری 22/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میںمذید تحقیقات جاری ہے ،جبکہ ہندواڑہ پولیس نے ٹھوکر پورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ بہ عمل لائی دوران چیکنگ پولیس آفیسران نے دو افراد جن کی شناخت دانش احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن کرالہ گنڈ اور ذاکر احمد ڈار ولد عبدلرحمان ڈار ساکن تھائین کلاروس کپواڑہ کے بطورہوئی ہے کی تلاشی لی دوران تلاشی ان کے قبضے سے 280 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کی ۔پو لیس نے مذکوریہ اشخاص کوگرفتارکرکے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ منتقل کیا ۔ تھانہ پولیس کرالہ گنڈ ہندواڑہ نے اس سلسلے میں ایف ائی آر زیر نمبری 09/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میںمذید تحقیقات جاری ہے ۔پولیس نے اس بات کا عزم کیا کہ سماج میں پھیلی جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کاروائی جاری رکھیں گئے اورجو بھی عناصر سماجی بدعتوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔کمنٹی ممبران سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میںجرائم کے متعلق پولیس کے ساتھ دستِ تعاون پیش کریں۔ لوگوں نے سماجی جرائم کے خلاف پولیس کی جانب اُٹھائے گے مہم کی کافی سراہنا کی ۔