عوام اور مسافر پریشان ہیں ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر لاپرواہی کا الزام
افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ ؍؍سرنکوٹ گردوارا تا جوگی موڑ سڑک کی خستہ حالی سے عوام اور ڈرائیور پریشان محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر لاپرواہی کا الزام جوگی موڑ سے چیک پوسٹ تک کی سڑک گذشتہ کئی دھائیوں سے محکمہ گریف کے تحت رہی اس دوران بھی اس سڑک کی خستہ حالت سے عوام اور مسافر پریشان ہیں رہے آپ عرصہ چھ ماہ قبل محکمہ گریف نے اس سڑک کو پی ڈبلیو ڈی کے ہیڈ اور کردیا عوام اور مسافرپور امید تھے کہ آپ چونکہ پی ڈبلیو ڈی سے جڑے ملازمین مقامی ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی واقف ہیں لہذا اس سڑک کی مرمت یقینی سمجھی جاتی لیکن یہ سب ایک خواب ہی ثابت ہوا شفاعت خان منہاس مقامی نوجوان و سماجی کارکن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ گردوارا سے لے کر موراں والا نکاتک سڑک میں میٹرو ں کے حساب سے گڈھے پڑے ہوئے ہیں جہاں پر گاڑی چلانا نہایت ہی دشوار ہیں انہوں نے کہا کہ کم و بیش نصف کلومیٹر ایریے کا پانی موڑ کر سڑک میں ڈالا گیا ہے جس وجہ سے بارشیں موسم میں سڑک تالاب میں تبدیل ہو جاتی ہے جبکہ خشک موسم میں گردوغبار کی آندھی سے سڑک کے اکناف و اطراف بسنے والے لوگوں کے پھیپھڑے بھی اب جواب دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک میں نالی کا نام و نشان تک نہیں اس طرح بارشی پانی سڑک میں اکٹھا ہو جاتا ہے جس وجہ سے سڑک میں میٹرو کے حساب سے گدھے بڑھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے پاس ڈیڑھ درجن سے زیادہ ڈیلی ویجر سرکاری خزانہ سے تنخواہ لے رہے ہیں جنہیں ہالہ افیسر ران نے اپنے گھریلو کاموں میں لگا کے رکھا ہوا ہے اگر یہی دلیل یوزر اس سڑک کے گڈوں میں مٹی کھود کر ڈالتے تو عوام کی مشکلات میں کمی ممکن تھی انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین صرف انہی جگہوں کی مرمتی کرتے ہیں جہاں ان کے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہو انہوں نے کہا کہ سڑک پر پڑے گڈو کی وجہ سے اس کم وبیش ایک کلو میٹر ایریا میں سفر طے کرنے کے لیے ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے جس دوران مسافروں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادوں سے اپیل کی کہ اولین فرصت میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ دار افسران کو اس سڑک کی مرمت ی کے لیے احکامات دیئے جائیں تاکہ عوام اور مکینوں کو مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔