جموں وکشمیر،لداخ انتظامیہ چوکس رہے اورٹھوس اقدامات اُٹھائے:شجاع ظفر
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں مسلم فرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفر نے جموں کشمیر ولداخ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ چین کی لداخ سے لگتی سرحدیں ہیں جہاںمہلک کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے، ایسے میں بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کے لئے اعلیٰ سطح الرٹ اور مسئلہ کی سنگینی کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔یہاں جاری ایک صحافتی بیان میں سید شجاع ظفر نے کہاکہ پڑوسی ملک چین سرحد کاایک قریبی ملک ہے،جہاں سے غیرقانونی اسمگلنگ،دراندازی کیساتھ ساتھ خطرناک کروناوائرس کی دخل اندازی کے خطرے سے انکار نہیں کیاجاسکتا،لہٰذاسخت اقدامات اور چوکسی کی ضرورت ہے۔شجاع ظفر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اب تک جموں وکشمیرولداخ کی انتظامیہ بہرے کان ہے،کوئی خصوصی ٹیمیں نہیں بنائی گئی ہیں ۔ مسٹر ظفر نے ہندوستان کے وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو تعلیم دینے کے لئے ماہر ڈاکٹر ٹیم بھیجیں۔شجاع ظفر کے چیئرمین جموں مسلم فرنٹ نے فوری اقدامات کی حکومت سے اپیل کی ہے۔