4 ضرب 400 میٹر ریلے میں ہندستان کو گولڈ

0
0

یواین آئی
بنگلور؍؍ شریھر ی نٹراج، آنند انل کمار، ساجن پرکاش اور ویردھول کھاڑے کی ٹیم نے یہاں جاری 10 ویں ایشین ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ میں منگل کو ہندستان کو چار ضرب 400 میٹر فری اسٹائل ریلے مقابلے میں طلائی تمغہ دلا دیا۔ہندستان نے یہاں پڈکون -دراوڑ سینٹر فار اسپورٹس ایکسی لینس میں منعقد چمپئن شپ میں ایران کو پچھاڑتے ہوئے چمپئن شپ کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ ہندستان نے تیراکی مقابلے کے پہلے ہی دن صبح کے سیشن میں ایک طلائی ، دو چاندی اور ایک کانسی کے ساتھ شاندار آغاز کیا ۔ہندستانی مرد ٹیم نے چار ضرب 400 میٹر فری اسٹائل ریلے مقابلے میں 3: 23.72 سیکنڈ کا وقت نکالا اور ایران سے تقریبا پانچ سیکنڈ سے طلائی اپنے نام کیا۔ ایرانی ٹیم 3: 28.46 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسرے اور ازبکستان 3: 30.59 سیکنڈ کا وقت لے کر تیسرے نمبر پر رہی۔خواتین کی چار ضرب 400 میٹر فری اسٹائل ریلے میں روجیتا کھاڑے (5983)، دویا ستیجا (1: 0161)، شوانی کٹاریا (59.57) اور مانا پٹیل (59.75 سیکنڈ) کی ٹیم نے کل 4: 00.76 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسری جگہ حاصل کی اور سلور جیتا جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم نے 3: 54.29 سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی اور ہانگ کانگ کی ٹیم نے 4: 08.64 سیکنڈ کا وقت لے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ہندستان کو دوسرا چاندی کا تمغہ لڑکوں کے چار ضرب 100 میٹر فری اسٹائل ریلے گروپ -2 میں ملا۔ ویدانتا مادھون (5527)، اتکرش پاٹل (5710)، ساحل لشکر (5483) اور سوہن گنگولی (54.29 سیکنڈ) کی ٹیم نے کل 3: 41.49 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ جاپان نے 3: 34.60 سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی تمغہ جیتا جو نیا میٹر ریکارڈ بھی تھا۔ پچھلا میٹر ریکارڈ بھی جاپان کے نام تھا جو 3: 39.03 سیکنڈ تھا۔ چینی تائی پے نے 3: 42.29 سیکنڈ کا وقت لے کر کانسی جیتا۔لڑکوں کے گروپ ایک کے چار ضرب 100 میٹر فری اسٹائل کلاس میں ہندستان نے 3: 33.52 سیکنڈ کا وقت لے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ ہانگ کانگ نے 3: 28.32 سیکنڈ کا وقت لے کر سونے اور جاپان نے 3: 28.34 سیکنڈ کا وقت لے کر سلور جیتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا