مختار احمد
گاندربل؍؍انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لئے آج ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل شفقت اقبال،ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال اور اے ڈی سی نے افسروں کے ہمراہ پھاک کے باکورہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کء عوامی وفود سے ملاقی ہوئے جس دوران انہوں نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائیل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی اس موقعے پر ڈی سی گاندربل اور ایس ایس پی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاہم اس کے لئے انہوں نے عوام سے تعاون طب کیا دورے کے دوران انہوں نے کء سکولوں کا بھی معائینہ کیا اور باکورہ میں قائم ایک سرکاری سکول میں بچوں کے ساتھ مِڈڈے میل کے دستر خوان پر بیٹھ کر کھانا تناول کیا۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ کی اس قدم کو سہراتے ہو کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے دوروں کا انعقاد کیا جانا چاہے۔