عمران خان
تھنہ منڈی؍؍ڈپٹی سپریڈٹ آف پولیس جے اینڈ کے پولیس نذیر احمد ڈار کو جے کے پولیس میں 37 سال کی خدمات انجام دینے کے بعد پولیس اکیڈمی تلواڑہ میں سبکدوش ہونے پرشاندارالوداعی دی گئی۔تقریب میں ایس ایس پیز ڈیسپس انسپکٹر ایس آئی اور جے کے پولیس کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ محکمہ پولیس کے افسران نے ڈار کی خدمات کو سراہا اور پولیس ویلفیئر فنڈ ڈار سے 75000 روپے حوالے کیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہرکسی کا شکر گزار ہیں۔ ان افسران اور ماتحت جنہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران ان کا ساتھ دیا۔اس موقع پر موجود ممتاز افراد میں ایس ایس پی انیل کٹوچ ،ایس ایس پی محمد جمیل۔غلام احمد خواجہ ریٹائرڈڈی ڈی سی اور فاروق اسداللہ میرقابل ذکرہیں۔