ساجد طفیل لون
ڈوڈہ ؍؍ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے آ ج ڈوڈہ ضلع سے رام بن ضلع تبدیل ہونے پر ایس ایچ او رؤف احمد خان کے لئے الوداعی کی میزبانی کی۔ الوداعی پروگرام میں سول انتظامیہ کے دیگر حکام کے علاوہ ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ، اے ڈی سی بھدرواہ راکیش کمار، اے سی آر ڈوڈہ قیصر احمد بھوانی، ایس ڈی ایم اور، تحصیل داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ مسٹر رؤف احمد خان اپنے دائرہ اختیار کے تحت علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے جب بھی ضلعی انتظامیہ کو ان کی خدمات کی ضرورت پڑی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سول انتظامیہ کے ساتھ صحت مند تعلقات کو برقرار رکھتے رہیے اور ان کی آئندہ کوششوں کے لئے ان کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں یہاں سے تبدیل ہونے والے ایس ایچ او نے ضلع انتظامیہ اور ڈی ڈی سی ڈوڈہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ ان کی زندگی میں پہلی بار ایسا دیکھا کہ ڈی ڈی سی ایک انسپکٹر کے لئے الوداعی میزبانی کر رہا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کا دور ان کے دل کے قریب رہے گا اور باقی زندگی کے لئے اس دور کی اچھی یادوں کو پذیرائی دے گا۔ بعد میں ڈی ڈی سی ڈوڈا نے ایک مومنٹو اور ایک کشمیری شال ایس ایچ او روف احمد خان کو تشکر اور تعریف کی علامت کے طور پر پیش کیا