امیت شاہ کی ریلی آج

0
0

مختلف تنظیموں اورسیاسی جماعتوں کا ریلی کرنے کا اعلان
یواین آئی

کلکتہ؍؍بی جے پی کی قومی صدر امیت شاہ یکم مارچ کو کلکتہ کے شہید مینار میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔تاہم امیت شاہ کی کلکتہ آمدپر بایاں محاذ ، جمعیت علمائے ہند سمیت دیگر ملی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔اس کی وجہ سے کلکتہ میں حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب بی جے پی کا پورا انحصار امیت شاہ اورمرکزی قیادت پر ہے۔چناں چہ ریاستی بی جے پی نے اپنی تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ امت شاہ کے کلکتہ دورہ کے پیش نظر تمام علاقوں سے بڑی تعداد لوگوں کو لے کر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔چوں کہ امتحانات کے پیش نظر مائیک کے استعمال پر پابند ی ہے تو بڑے پیمانے پرامیت شاہ کی ریلی کی حمایت میں دیواروں پر لکھا گیا ہے۔کلکتہ کے مختلف علاقوں میں امیت شاہ کے استقبالیہ کے ساتھ سی اے اے کی حمات میں بھی نعرے لکھے گئے ہیں۔دوسری جانب سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے رکن محمد سلیم نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ امیت شاہ کی آمد پر بایاں محاذ کے طلبابڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے سوال کیا تھا کہ دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے امیت شاہ کا استقبال تعجب خیز ہے۔انہوں نے ممتا حکومت پر بھی سوال کیا تھا کہ آخر اس حکومت نے کس بنیاد پر امیت شاہ کو ریلی کی اجازت دی۔دوسری جانب ممتا بنرجی کی کابینہ کے وزیر اور جمعیۃ علما مغربی بنگال کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں شہری کے وسطی علاقے میں ایک جلوس نکالا جائے گا۔اس سے قبل صدیق اللہ چودھری نے کہا تھا کہ امیت شاہ کو ائیر پورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کلکتہ دورے کے دوران بھی بایاں محاذ اور دیگر تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا