ایک ہار سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں: شاستری

0
0

کرائسٹ چرچ، 28 فروری (یو این آئی ) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں ملی 10 وکٹ کی شرمناک شکست کے باوجود ہندستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ایک شکست سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہندستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن کوچ شاستری کا کہنا ہے کہ ٹیم کو شکست سے فکر مند ہونے کی ضرور نہیں ہے ۔ شاستری نے میچ کے موقع پر کہاکہ ہم نے حال میں آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ٹیم نے سات مقابلے جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایک ہار سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارا دھیان ٹیسٹ پر مرکوز ہے ۔ ٹیم نے شکست سے سبق حاصل کیا ہے اور انہیں پتہ ہے کہ لوگ ان سے کیا امید رکھتے ہیں۔ وہ اس مقابلے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ہندستان نے نیوزی لینڈ کے دورے کے شروع میں ہوئی پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز 5-0 سے جیتی تھی لیکن اس کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز 0-3 سے گنوائي تھی اور اب ٹیسٹ میں بھی وہ پہلا مقابلہ ہار کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا