جامعہ ضیاء الاسلام کے طالب علم کا قرآن پاک حفظ مکمل

0
0

ایک بیٹھک میں قرآن پاک سنا یا ،قرآن کی برکتوں کا نتیجہ: مولانا حافظ محمد الیاس
اعجازالحق بخاری

منجا کوٹ؍؍جامعہ ضیاء الاسلام منجہ کوٹ جس نے بہت قلیل عرصہ میں اہل اسلام کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے خطہ پیر پنجال جوکہ صوفیوں کی سرزمین ہے اسی مشن کوقلیل عرصے میں ادارے کے بانی مولانا حافظ الیاس احمد قادری کی سرپرستی میں عرب دنیا میں بھی مقبولیت حاصل ہوی ہے روایتوں سے ہٹ کر طلبہ کی ذہنی نشونما اور طلبہ ذہن سازی دینی ماحول کی طرف کرنے میں ادارے نے بہت کم عرصہ میں بہت زیادہ کام کیا پے مختصر ٹیم کے ساتھ ادارے نے اعلی معیاری دینی تعلیم کے ساتھ اہل اسلام کو تعمیری طور عالی عمارتوں کی شکل میں بنیادی ڈھانچہ دیا ہے جسکو اہل اسلام کے دامے درمے قدمے سحنے تعاون کی اشد ضرورت ہے ادارے کے ایک ہونہار طالب علم حافظ محمد رضا علی نے صبح سے شام تک ایک بیٹھک میں مکمل قرآن کریم حفظ سنایا اور بعد نماز مغرب دعائیہ محفل کا انعقاد کیا جسمیں جامعہ کے مہتمم مولانا حافظ محمد الیاس نے قرآن کیموضوع پر بات کرتے ہوے کہا کہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جسنے اسکو مکمل حفظ کرلیا اسے دنیا اور آخرت کی بہترین دولت سے اللہ نے نوازا مزید طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم کے ساتھ عمل اور اخلاقی تربیت کا ہونا لازمی ہے اس موقع پرجامعہ کے تمام اساتذہ نے مذکورہ طالب علم اور اسکے استاذ کو مبارک باد دی منجہ کوٹ کے لوگوں نیشرکت کی ادارے کے نشر و اشاعت سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق 2014 میں منجا کوٹ میں ہم نے ایک چھوٹے سے مکتب سے اس عظیم الشان مشن کی شروعات کی تھی اور آج الحمد اللہ عوام کے تعاون سے ہم اپنے مشن کی جانب رواں ہیں ہمارا مشن تعلیم کو عام کرنا ہے جس کے لیے شب و روز خدا کی بارگاہ میں وقف کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا