شجرکاری مہم کا آغاز ڈی سی راجوری نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر کیا
عمرارشدملک
راجوری: پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ڈاک بنگلہ راجوری میں مختلف قسم کے پودے لگے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر، پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری کے ضلع آفیسر بدر حسین اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے بتایا کہ محکمہ پولیوشن کنٹرول کی جانب سے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو شروع کیا گیا ہے تاکہ ماحولیات کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سب اپنی اپنی زمینوں میں پودے لگائے کیونکہ اس وقت پانی اور دیگر قدرتی وسائل کی کمی ہے اور پودے لگانے سے ہی ہم ایک بہترین ماحول بنا سکتے ہیں۔ وہیں پولیوشن کنٹرول کے ضلع آفیسر بدر حسین نے بتایا کہ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 28 فروری تا 5 مارچ تک شجرکاری مہم جاری رہے گی اور تقریباً 2 ہزار مختلف قسم کے پودے لگائے جائے گے اور ساتھ میں لوگوں کو بیدار بھی کیا جائے گا تاکہ انہیں پودوں کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ وہیں شجرکاری مہم کے پہلے دن راجوری ہیڈکواٹر، نوشہرہ، لمبیڑی اور سندربنی میں بھی پودے لگائے گے۔ اس دوران نوشہر اور سندربنی میں ایڈیشنل ڈی سی نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ ہائیر سیکنڈری اسکول لمبیڑی میں بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گے۔