لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ غلام حسین اور فیاض احمد بحیثیت سیکشن آفیسرکام کر رہے ملازمین آج اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔اِس سلسلے میں آج محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹوریٹ کے دفتر جموں میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر موصوفہ نے سبکدوش ہوئے ملازمین کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں نمرتا ڈوگرہ ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سیّد نور الدّین اندرابی کے علاوہ محکمہ کے کئی دیگر اَفسران اور ملازمین نے سبکدوش ہوئے ملازمین کے تئیں اپنی نیک خواشہات کا اظہار کیا اور اُن کی کارکردگی کو سراہا۔فیاض احمد او رغلام حسین نے اپنی ملازمت کے دوران محکمہ کے اَفسران و ملازمین کی طرف سے اُنہیں فراہم کئے گئے تعاون اور شفقت کو اس موقعہ پر یاد کیا ۔ناظم اطلاعات ڈاکٹر سحرش نے سبکدوش ہوئے ملازمین کو حوصلہ افزائی کے طور پر تحائف اور مومنٹوز سے نوازا۔