اَتل ڈولو جموں وکشمیر میں جاری ڈی این بی کورسوں کاجائزہ لیا

0
0

چار ماہ کے اندر 15ہسپتالوںمیں آئی سی یو سہولیات مہیاہوں گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج ایک میٹنگ کے دوران ضلع ہسپتالوں اور نئے میڈیکل کالجوں میں چلائے جارہے ڈپلوما اِن نیشنل بورڈ ( ڈی این بی ) کورسوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر نیو میڈیکل کالجز یشپال شرما ، پرنسپل جی ایم سی جموں سنندا رینہ ، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ طارق آزاد، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی شو کمار گپتا موجود تھے۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈی این بی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی نے کہا کہ ان کورسوں کی بدولت اضلاع میں طبی خدمات میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا