نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے یکجہتی کے کیمپ منعقد کئے جانے چاہئیں۔ کے کے شرما

0
0

قومی یکجہتی کیمپ 2020 کی اِختتامی تقریب سے خطاب کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے تبادلہ خیال کی نشستیں منعقد کرنے سے اُن کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور شخصیت میں مزید نکھار آتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے نشستیں منعقد کرنے سے اُن میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔مشیر موصوف نے اِن خیالات کا اِظہار جموںیونیورسٹی کے بریگیڈیئر راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں نیشنل سروس سکیم کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے قومی یکجہتی کیمپ 2020 کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ کیمپ کا انعقاد امور ِ نوجوان و کھیل کود کی مرکزی وزارت ،این ایس ایس ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے جموں یونیورسٹی کے این ایس ایس پروگرام کاڈی نیٹر کے دفتر کے اشتراک سے کیا تھا۔مشیر نے کہا کہ اِس طرح کی نشستیں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور نوجوانوں میں یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔جموںیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج کمار دھر نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے تبادلہ خیال کی نشستوں کے اِنعقاد کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں میں سے تہذیب اور تمدن کو بھی فروغ ملتا ہے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اِس پروگرام میں دس ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً200 این ایس ایس رضاکاروں وار 20پروگرام افسروں نے شرکت کی۔اِس کیمپ کے انعقاد کے لئے جموںیونیورسٹی کو پہلی پوزیشن ملی جبکہ تامل ناڈو کو سب سے زیادہ نظم و نسق والی ٹیم کا خطاب ملا۔کشمیر یونیورسٹی ، جھارکھنڈ ، آسام ، اُترا کھنڈ اور ہریانہ نے بھی مختلف انعامات حاصل کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا