صنعتی سیکٹرکو کسی بھی خطے کی اِقتصادی ترقی میں ایک کلیدی اہمیت حاصل :ایل جی مرمو

0
0

صنعت و حرفت محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا، شعبے کومزید فعال بنانے کیلئے جامع اِقدامات کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے آج یہاں راج بھون میں ایک میٹنگ کے دوران صنعت و حرفت محکمہ کے کام کا جا ئزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر فائنانس ارون کمار مہتا، صنعت و حرفت محکمہ کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دِویدی ، ایم ڈی جے کے سیمنٹس لمٹیڈ اِشتیاق حسین درابو او رکئی دیگر اَفسران بھی موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کے کام کاج اور اِس کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی سیکٹر کو دوام بخشنے کے لئے جامع اِقدامات کرنے کی ضرورت پر زرو دیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو صنعت و حرفت محکمہ کے کام کاج، ذمہ داروں ، مالی صورتحال اور دیگر پہلو ئوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ صنعتی سیکٹرکو کسی بھی خطے کی اِقتصادی ترقی میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔اُنہوں نے مختلف محکمانہ اِقدامات کی مربوط کاری پر زور دیا تاکہ جموںوکشمیر میں صنعتی سیکٹرکی ترقی کے لئے ایک مناسب ماحول قائم کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر جے اینڈ کے سیمنٹس کے کام کاج کے بارے میں کے تفصیلات طلب کرتے ہوئے اِس کے کام کاج میں معقولیات لانے کی ہدایات دیں تاکہ اِدارے کو ایک فعال اور خود اِنحصار ادارہ بنایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران آنے والی صنعتی پالیسی اور گلوبل اِنوسٹرس سمٹ کی تیاریوں کے تعلق سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دِوید ی اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے صنعت و حرفت محکمہ کے کام کاج کا خدو خال پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا