سرحدی سب ڈویژن مینڈھر میں تعمیراتی سرگرمیوں پر قدغن

0
0

پسماندہ اور بارڈر علاقہ کے عوام کو خانہ بدوش بنانے کی سازش :جاوید احمد رانا
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍بنیادی انسانی ضروریات عوام کو باہم پہنچانا وقتی سرکار کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہوتی ہے پانی بجلی اور سڑک رابطہ عوام الناس کی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس سینئیر لیڈر جاوید احمد رانا نے سب ڈویـژن مینڈھر سے تعلق رکھنے اولے معززین کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو کے دوران کیا قابل ذکر ہے کہ بلاک ڈویلپمنٹ کونسل مینڈھر کی چیئر پرسن محترمہ طاہرہ جبین کی قیادت میں مختلف پنچائتوں کے ایک اعلی وفد نے سابقہ وائس چیئرمین قانون ساز کونسل جاوید احمد رانا سے ملاقات کرکے اس پسماندہ اور سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کی عوام کو درپیش مشکلات پر ایک مفصل گفتگو ہوئی اس دوران مقررین نے اظہارخیال کرتے ہو کہا کہ مینڈھرمیں تمام منظور شدہ پروجیکٹوں پر ایک سازش کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں یا تو مکمل طور پر بند ہیں یا پھر نہایت ہی سست رفتاری سے تعمیراتی عمل جاری ہے چئیر پرسن بلاک ڈویلپمنٹ کونسل مینڈھر نے کہا کہ MGNREGAاسکیم کے تحت ملنے والی رقومات کا بھی بروقت اور منصفانہ استعمال نہیں ہورہاہے جسکی وجہ سے یہاں کے عوام میں مایوسی پائی جانا قدرتی عمل ہے انہوں نے کہا کہ اب چوں کہ رواں مالی سال اختتام کو پہنچ چکاہے ان حالات میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو نہ ہی 100دن کا روزگار میسر ہو سکے گا اور نہ ہی رواں مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کا صیح ڈھنگ سے استعمال کیا جاسکے گااس موقعہ پر سابقہ ڈپٹی چئیر مین قانون ساز کونسل جاوید احمد رانا نے عوام کو یقین دلایا کہ اس پسماندہ اور سرحدی علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل ریاستی انتظامیہ کے نوٹس میں لاکر ان کے سد باب کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ آج ایکسویں صدی میں بھی ہمارے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات جن میں پانی بجلی اور بنیادی سڑک رابطہ میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ علاقہ کے عوام کو تمام بنیادی ضروریات باہم پہنچائی جائیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جاوید احمد رانا نے ریاستی گورنرر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ یہاں کے عوام جو گذشہ 70سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سرد جنگ کا شکار چلے آرہے ہیں انہیں اپنی زمینوں کے مالکانہ حقوق سے محروم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے گذشتہ 30سالوں سے جاری سرد جنگ کے دوران دشمن نے یہاں کی عوام کو مختلف طریقوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہاں کی باغیور عوام نے بھوک برداشت کی اپنے بچوں کو ذبح ہو تے ہوئے دیکھا لیکن کبھی بھی ملک کی سلامتی کو آنچ نہیں آنے دی جاوید احمد رانا نے کہا کہ باوجود کہ اگر سرکار یہاں کی غریب عوام کے گلے پر چھری چلاتی ہے تو یہ یقینا بڑی بے انصافی ہوگی انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس پسماندہ اور سرحدی علاقہ کے عوام کو اپنی زمینوں کے مالکانہ حقوق سے محروم نہ کیا جائے کیوں کہ اس پسماندہ علاقہ کے عوام کے روزگار کا بڑا ذریعہ کھیتی باڑی ہے اگر اس مظلوم اور مجبور عوام کو مالکانہ حقوق سے محروم کیا گیا تویہ فیصلہ یہاں کی عوام کے ساتھ بڑی بے انصافی ہوگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا