مثالی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

0
0

جموں و کشمیر بینک چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر کولیڈر شپ سمٹ میں BFSIایوارڈ سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍مثالی قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میںجموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کوBFSIکے چوتھے لیڈر شپ اجلاس (سمٹ) میں بینکنگ، فائنانشل سروسز اور انشورنس (BFSI) ایوارڈ سے نوا زا گیا۔ یہ گرانقدر چوتھی الیٹس لیڈرشپ سَمٹ اعزازی تقریب ممبئی کے تاج لینڈس اینڈ میں 27فروری کو منعقد ہوئی جہاں پر بینک سرپرست کی طرف سے یہ ایوارڈ انسانی وسائل و ترقی محکمے کے پریزیڈنٹ محمد مقبول لون نے حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر بینک کے چیئرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری جے کے بینک فیملی کا اعزاز و اکرام ہے جن کی انتھک محنت سے اس بینک کوملک بھر میں محبت و شفقت کا مقام حاصل ہے۔ یہ اعزاز ہمارے کاموں کی حوصلہ افزائی ہے اور ہمارے لئے حوصلہ بخش ہے جس سے ہم اپنے کام کرنے کو جذبے کو بر قرار رکھ سکتے ہیں اور جموں و کشمیر کی جغرافیہ سمیت ملک کے دوسرے حصوں میں اپنی اعلیٰ بینکنگ خد مات کا دائرہ وسیع کر سکتے ہیں۔ متذکرہ لیڈر شپ اجلاس کا انعقاد ملک کے بڑے B2Bمیڈیا پلیٹ فارم Eletsٹیکنو میڈیا نے مشرقی وسطیٰ کے سر کردہ دو ماہی میگزین دی بینکنگ اینڈ فائنانس پوسٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس میں بینکنگ، فائنانشل سروسز اور انشورنس (BFSI) سے وابستہ اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ Elets BFSIلیڈر شپ سَمِٹ کے دوران مختلف سرکاری عہدیداروں، ضابطہ کاروں، بینک کاروں اور انشورنس سے وابستہ افراد کو انکی اعلیٰ صلاحیتوں اور مر کزی سرکار کے مختلف سیر حاصل اقدامات میں بہترین کارکردگی کے عوض اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا