بچنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ،مشکوک متاثرین کو لوگوں کے رابطے میں نہ آئیں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ڈائریکٹر پروفیسر رندیپ گولیریا نے مشکوک طورپر کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو عوامی مقامات پر لوگوں کے رابطے میں نہ آنے کی صلاح دی ہے ۔ڈاکٹر گولیریا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔اس وائرس کا ابھی تک کوئی ٹیکا نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مرض کے علاج کے لئے دنیا میں تحقیق جاری ہے ۔دوڈرگ پر بھی تحقیق ہورہی ہے ۔اس لئے جب تک کوئی علاج نہیں نکلتا تب تک نگرانی اور احتیاط سب سے زیادہ ضروری ہے ۔انہوں کہا کہ اگر آپ کا بچہ سردی یا بخار میں مبتلا ہے تو اسے اسکول نہ بھیجیں۔کیونکہ کورونا وائرس رابطے میں آنے سے ہی پھیلتاہے ۔اس لئے اس سے بچنے کی ضرورت ہے ۔یہ پوچھنے پر کہ چین سے ہندوستان طبی آلات اور سازوسامان بھی کافی تعداد میں آتے ہیں ،کیا اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں،انہوں نے کہا کہ جو مواد اور آلات آتے ہیں ،انہیں آزاد کیاجاتاہے ۔اس لئے فکر کی کوئی بات نہیں ہے ۔پھر بھی ہمیں نگرانی رکھنے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے