نئی دہلی،27 فروری (یواین آئی) جاپان کے یوکوہاما میں ڈائمنڈ پرنسز جہاز پر پھنسے ہوئے 119 ہندوستانیوں اور پانچ غیر ملکی شہریوں کو ایئر انڈیا کی ایک خاص پرواز سے جمعرات کی صبح یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے لایا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق واپس لائے گئے ہندوستانیوں سمیت 113 افراد میں جہاز کے عملے کے رکن بھی ہیں جبکہ دیگر چھ دوسرے ممالک کے مسافر ہیں۔ خاص پرواز میں ہندوستانیوں کے علاوہ پڑوسی ممالک کو اہمیت دینے والی خارجہ پالیسی کے تحت پانچ غیر ملکیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سری لنکا کے دو، نیپال، جنوبی افریقہ اور پیرو کا ایک ایک شہری شامل ہے۔