ٹوکیو اولمپکس پر کوئی خطرہ نہیں: آئی او سی

0
0

ٹوکیو،  (یو این آئی) چین میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی کے آخر میں شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس پر ابھی سے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں لیکن بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں کے لئے تیاریاں منصوبہ کے مطابق چل رہی ہیں اور باقی سب کچھ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔آئی او سی کے ترجمان نے کہا کہ ‘‘ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی آئی او سی اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ اس وقت کورونا وائرس کو لے کر کھیل پر بحران کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف قیاس آرائی ہے ’’۔ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے نو اگست تک ہونا ہے اور پیرالمپک کا انعقاد 25 اگست سے چھ ستمبر تک ہونا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ آئی او سی کے نائب صدر ڈک پونڈ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آرگنائزر اولمپک کھیلوں کے مستقبل کے سلسلے میں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں ان کھیلوں کے انعقاد کو پر تین ماہ کے اندر کوئی فیصلہ کرنا ہے ۔ ایسی قیاس آرائی چل رہی ہیں کہ اگر کورونا وائرس زیادہ پھیلتا ہے تو ٹوکیو اولمپکس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ‘‘ڈک پاونڈ نے یہ واضح الفاظ میں سمجھایا تھا کہ آئی او سی 2020 اولمپک کھیلوں کے کامیاب انعقاد کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ ہم آئی او سی کی جانب سے اس بات کو پھر دہراتے ہیں کہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں کی تیاریاں منصوبہ کے مطابق چل رہی ہیں’’۔آئی او سی ترجمان نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کو روکنے کی سخت ضرورت ہے اور انہیں یقین ہے کہ متعلقہ افسر اس سمت میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘اس وبا کو روکنے کے لئے اقدامات ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوں گے تاکہ محفوظ کھیل منعقد کیا جا سکے ۔ ٹوکیو 2020 تمام تعلقات تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور اس متاثرہ بیماری پر نزدیکی نگرانی رکھی جائے گی. ہم ساتھ ہی ان اقدامات کی بھی جائزہ لیتے رہیں گے جو سبھی متعلقہ تنظیموں کے ساتھ ضروری ہوں گے ’’۔ترجمان نے کہا ‘‘اس کے علاوہ آئی او سی عالمی ادارہ صحت اور اپنے طبی ماہرین کے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ جاپان اور چین میں متعلقہ افسر صورت حال کا سامنا کرنے اور اس پر روک لگانے کے لئے ضروری قدم اٹھائیں گے ’’۔اس سے پہلے جاپانی حکومت کے ترجمان یوشی ھدے سگا نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ پاونڈ کے الفاظ آئی او سی کے سرکاری الفاظ نہیں ہیں اور انہوں نے دہرایا کہ آئی او سی کھیلوں کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لئے تیار ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا