سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کی حالت انتہائی ابتر،محکمہ بے اثر

0
0

11کلومیٹرمسافت طے کرنے میں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ کاوقت لگتاہے،مرمت میں غفلت افسوسناک
ٖٓافتخار جعفری

سرنکوٹ؍؍سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر ہو چکی ہے جس پر مسافروں کو سفر طے کرنے میں دشوار یوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سڑک پر سفر طہ کرنے والے مسافروں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی عرصہ سے سڑک کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے لیکن متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بفلیاز سے سرنکوٹ تک محض گیارہ کلو میٹر کا سفر ہے لیکن اس کو طے کرنے میں ایک گھنٹے سے بھی زائد کا وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر سرکاری ملازمین و اسکولی طلاب کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولی طلاب وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں وہیں سرکاری ملازمین بھی اپنے دفاتروں میں وقت مقررہ پر نہیں پہنچ پاتے۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر اس قدر دھول ہے کہ نزدیکی رہنے والے لوگ کئی طرح کی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری سطح پرحادثات کو کم کرنے کے لئے کئی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن اس سڑک کی بد حالی پر سرکاری سطح سے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔لوگوں نییہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کو سڑک کی مرمت کے لئے جو فنڈس مل رہے ہیں محکمہ کے ملازمین ان فنڈس کا صحیح استعمال نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی عرصہ سے محکمہ سڑک پر پڑے گھڈوں پر مٹی بچھانے کا کام کر رہا ہے جو بارشوں سے بہہ جاتی ہے اور سڑک دوبارہ گھڈوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ محکمہ کو چاہیے کہ وہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام جلد شروع کرے۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اس سڑک پر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس صورت میں متعلقہ محکمہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے انتظامیہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا