دویدی نے اپنی نوعیت کی پہلی سٹارٹ۔ اَپ ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کی

0
0

12 سٹارٹ اَپس کے حق میں 1.20کروڑ روپے منظور
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ایم کے دِویدی کی صدارت میں اپنی نوعیت کی پہلی سٹارٹ ۔اَپ ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کی۔ٹاسک فورس نے جے اینڈ کے سٹارٹ ۔اَپ پالیسی کے تحت تحقیق ، ترقی اور مارکیٹنگ کے لئے 12 منتخب سٹارٹ ۔ اَپس کے حق میں 1.20کروڑ روپے فراہم کرنے کو منظوری دی۔اِس پالیسی کو 2018ء میں شروع کیا گیا اور جے کے ای ڈی آئی کو جموںوکشمیر میں اس پالیسی کی عمل آوری کے لئے نوڈل ایجنسی منتخب کیا گیا۔اِس پالیسی کو تشکیل دینے کا مقصد نوجوان کار خانہ داروں کو اپنی یونٹ قائم کرنے کی طرف راغب کرنا تھا۔ میٹنگ کے دوران کمشنر سیکرٹری نے جے کے ای ڈی آئی کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت سٹارٹ اَپس میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے نوڈل ایجنسی پر زو ردیا کہ وہ سٹارٹ اَپس کی معاونت ہر ممکن طریقے پر یقینی بنائیں۔اس سے قبل ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی جی ایم ڈار نے کمشنر سیکرٹری کو جے کے ای ڈی آئی کی طرف سے سٹارٹ اَپس کو فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری صنعت و حرفت ، سٹارٹ اَپ اِنڈیا کے نمائندے ، ٹی بی آئی ۔ آئی آئی آئی ایم اور سینٹر فار انوویشن انکیوبیشن کے منیجر و دیگر افسران موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا