مرکز، کشمیر انتظامیہ سے سپریم کورٹ کا جواب طلب
یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی پٹیشن پر بدھ کے روز مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔جسٹس ارون مشرا، جسٹس نوین سرن اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے محبوبہ کی بیٹی التجا مفتی کی حراست سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ اور دیگر کو نوٹس جاری کئے ۔ التجا نے محترمہ محبوبہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لئے جانے کے حکم کو چیلنج کیا ہے ۔بنچ نے نوٹس کے جواب کے لئے 18 مارچ تک کی وقت دیا ہے ۔ معاملے کی سماعت اسی دن ہوگی۔