گاندربل میں ٹریفک جام اب معمول

0
0

مسافروں کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کو بھی مشکلات کا سامنا
مختار احمد

گاندربل؍؍سال 2007میں گاندربل کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد گرچہ ضلع میں کء تعمیراتی کام۔شروع کئے گئے اور کء کام مکمل۔بھی کرکے ان کو عوام۔کے لئے وقف بھی کئے گئے تاہم ضلع کی ترقی کی کنجی یعنی شاہراہوں کی حالت جوں کی توں ہے اور جو حالت دو دہاء قبل سڑکوں کی حالت تھی اس میں کچھ فرق دیکھنے کو مل۔رہا ہے۔ضلع کی مین اور اہم۔شاہراہ ناگہ بل بیہامہ دودرہام جو ضلع صدر مقام۔یعنی ڈی سی آفس تک جاتی کی خستہ حالی اور تنگی کی۔وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ضلع میں دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو بھی زبرست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سڑک پر گفہ بل سے لیکر قمریہ چوک تک ہر وقت ٹریفک جام۔لگا رہتا ہے۔مقامی انتظامیہ کی۔طرف سے اگرچہ کئی بار اس سڑک کی کشادگی کو لیکر کئی پلان مرتب کئے گئے تاہم یہ پلان کاغزوں تک ہی محدود رہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ آئے روز ذرایع ابلاغ میں ضلع میں تعمیر ترقی کے خبریں پڑھنے اور سنے کو ملتی ہیں مگر زمینی سطح پر کو ئی خاطر خاہ نتائیج دیکھنے کو نہیں مل۔رہا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر ڈی سی گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عوام کے مشکلات کو ملحوظ رکھ کر اقدام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا