ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ژا￿نہ￿ بل کی عمارت کاکیا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ انتظامیہ تعلیمی ڈھانچے کے فروغ کی وعدہ بند ہے تاکہ طلاب کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بن سکے۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی ہمیشہ سے ہی اُن کی ترجیحات میں شامل ہورہی ہے اوراس مقصد کے لئے اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پٹن علاقے کے ژانہ بل گائوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی عمارت کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔رمسا کے تحت تعمیر کی گئی اس عمارت پر93لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب کے دوران طلاب پر زوردیا کہ وہ ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے مختلف کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوںنے اعلان کیا کہ بارہمولہ میں 2020کو کھیل کود کے سال کے طور پر منایاجائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا