لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کے طالب علم حافظ محمد آصف نے نئی دلّی میں منعقدہ نویں ایشیا ہکو کائی کراٹے چمپئن شپ کے 72کلوگرام زمرے کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔تال کٹورا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس چمپئن شپ کا انعقاد جاپان کراٹے دو ہکوکائی آرگنائزیشن ۔ انڈیا نے کیا تھا۔محمد آصف نے عالمی ہکو کائی کراٹے چمپئن شپ 2019ء کے بین الاقوامی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کی ہے ۔ یہ چمپئن شپ گزشتہ برس ٹوکیو جاپان میں منعقد ہوئی تھی۔ اس مقابلے میں بھی محمد آصف نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ محمد آصف نے وادی کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔اِس دوران گورنمنٹ ڈگری کالج بیجبہاڑہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران کالج کی پرنسپل پروفیسر نگہت فاطمہ اور فزیکل ڈائریکٹر محمد عبداللہ ڈار نے محمد آصف کی عزت افزائی کی ۔محمد آصف نے کالج کے پرنسپل اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔