لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے منعقدہ ایس پی کالج میں رولنگ فٹ بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوا ۔فائنل میچ جی ڈی سی بوائز بارہمولہ او رجی ڈی سی بوائز اننت ناگ کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت کے اندر ایک ایک گول سکور کیا ۔ تاہم مقابلے کا فیصلہ ٹائی بیکر کے ذریعے ہوا او ریہ میچ جی ڈی سی بارہمولہ نے دو کے مقابلے چار گولوں سے جیت لیا۔تقسیم انعامات کی تقریب پر ایس ایس پی ٹریفک سری نگر جاوید احمد کول مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے ڈین اکیڈیمکس پروفیسر محمد یوسف پیر زادہ ، ایس پی کالج کے سابق پرنسپل او رفٹ بال ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر بشیر احمد شاہ ، ایس پی کالج کے پرنسپل خورشید احمد خان،ڈگری کالج عید گاہ کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔اِس مقابلے کا انعقاد ایس پی کالج نے کیا تھا۔