سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تحصیل کھڑی کے تعلیمی اداروں میں سناٹا
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍جہاں ایک طرف آج پوری وادیِ چناب میں سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد چہل پہل اور رونق نظر آئی تو وہی دوسری طرف تحصیل کھڑی کے تعلیمی اداروں میں آج بھی قبرستانوں کی جیسی خاموشی چھائی رہی۔اساتذہ نے سکول آنے کا جگرا تو کر ہی لیا تھا مگر بدقسمتی سے دور دور تک کوئی طلب علم نظر نہیں آ رہا تھا ۔ سکولوں میں خاموشی اور ویرانی اس قدر چھائی ہوئی تھی جیسے مانوکہ کسی عالمگیر جنگ کے بعد ساری بستی اْجڑ گئی ہو۔ اگر ہم سال 2019 کی طرف نظر دوڑآئیںگے تو حالیہ دنوں میں بارہویں جماعت کے نتائج منظرعام پر آے تھے اور گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڑی سے 69 طلب علموں میں سے مکمل طور پر صرف 13 طالب علم پاس ہوئے تھے جو آج کے اس جدید دور میں کسی المیہ سے کم نہیں ہیں۔اس لیے یہاں کے طالب علموں اور والدین کو وقت سے پہلے جاگنے کی ضرورت ہیں۔ اس سے پہلے کی یہ قوم جہالت اور ناخواندگی کے اندھیرے میں غرق ہوجائیگی۔