ضلع ڈوڈہ میں محکمہ آر ڈی ڈی کی طرف مزدوروں کی بقایااُجرت کووگزار کیا جائے:پرتاپ سنگھ ٹھاکر
نمائندہ لازوال
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کی مختلف پنچایتوں میں کام کرنے والے لوگوں کو محکمہ آر ڈی ڈی کی طرف سے ایم جی نریگا میں کام کرنے پر سال 2016-17-18کابقایا میٹیریل کا پیسہ ہی نہیں ملا ہے۔ جس سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔اسی پریشانی کے بارے میں آج نمایندہ سے بات چیت کرتے ہوئے ٹھیکیدار پرتاپ سنگھ و رشی سنگھ سماج سْدھار کمیٹی ضلع صدر ڈووہ نے بتایاکہ ضلعڈوڈہ میں لوگوں کو مٹیریل سپلائی سال 2016سے لیکر 17اور18کا پیسہ ہی وگْزار ہی نہیں کیا گیاہے۔ ٹھیکیدار پرتاپ سنگھ ٹھاکْر و سماج سْدھار کمیٹی کے ضلح صدر ڈوڈہ رشی سنگھ نے بتایاکہ ضلع ڈوڈہ بلاک بھاگواہ کی مختلف پنچایتوں کی طرح پنچایت دیسہ گئی اے گئی بی اور گئی سی میں مزدور لوگ کافی پریشان ہیں۔ کئی بار محکمہ آر ڈی ڈی کے بی ڈی او بھاگواہ تک اس بات کو لایا گیا لیکن پھر بھی اسکا کوئی بھی حل نہیں نکالاگیا۔ مزدور فاقہ کشی ہونے پر مجبور ہیں۔ اسی پریشانی کے بارے میں ایک بار پھر سے گْزارش کرتے ہوے ٹھیکیدار پرتاپ سنگھ ٹھاکْر سماج سْدھار کمیٹی کے ضلع صدر رشی سنگھ نے بی ڈی او بھاگواہ و ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے گْزارش کی ہے کہ مزدوروں کی بقایا اْجرت کو محکمہ آر ڈی ڈی کی طرف سے اگر فوری طور وگْزار نہیں کیا گیاتو بھاگواہ بلاک کی دیسہ کی پنچایتوں کے مزدوروں کو مجبور ہوکر ڈی سی ڈوڈہ کے دفتر کے باہر ایک بہت بڑا احتجاج کرنا پڑے گا۔ٹھیکیدار پرتاپ سنگھ نے بتایاکہ وہ اس پریشانی کو حل کرنے کے لیے گورنر سے بھی ملے لیکن کْچھ حل نہ نکالا گیا۔اس بارے میں جب نمایندہ ’لازوال ‘نے فون پر جب بی ڈی او بھاگواہ سے پوچھا تو انہوں نے کہاکہ اس قسم کی پے منٹ کامسئلہ ضلع ڈوڈہ میں ہی نہیں ہے بلکہ پورے جموں کشمیر کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ آئیے گا تو مزدوروں کو وگْزار کردیا جائیگا۔