کشمیر کے ٹھیکداروں کیلئے اضافی اِنٹرنیٹ کائونٹر دستیاب رکھے جائیں گے۔ اے کے مہتا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر اے کے مہتا نے کشمیر صوبے کے ٹھیکداروں کے لئے اضافی اِنٹرنیٹ کائونٹر قائم کرنے اور ان پر مطلوبہ سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ہے۔جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کاڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے کے مہتا نے کہا کہ حکومت ٹھیکداروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اِقدامات کررہی ہے ۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں سیلز ٹیکس محکمہ کو ضروری ہدایات دیں۔اے کے مہتا نے ٹھیکداروں کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کی ترقی کے لئے دوستانہ اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ٹھیکداروں کے رول کی ستائش کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں اِنٹرنیٹ کائونٹر قائم کئے جاچکے ہیں۔سیلز ٹیکس محکمہ کے حکام نے کہا کہ اضافی انٹرنیٹ کائونٹر قائم کرنے سے ٹھیکداروں کے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا