ترقیاتی کمشنرکپوارہ کو ایس کے او سی ایچ ایوارڈ عطا

0
0

لازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍ترقیاتی کمشنرکپوارہ انشل گرگ کو پروجیکٹ ’’خدمات کپوارہ‘‘ جس کے تحت ضلع میں طبی خدمات کے ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوا اور صحت سہولیات میں نمایاں بہتری آگئی ،کیلئے قومی سطح کا ایس کے او سی ایچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ بہتر عوامی سہولیات کی دستیابی کے لئے بھی عطا کیا گیا ہے۔یہ پروجیکٹ اپریل2019ء میں شروع کیا گیا جس کے تحت طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔اس پروجیکٹ کے تحت ضلع کے طبی اداروں میں مریضوں کے لئے طبی سہولیات میںبہتری لانے کے لئے جدید طبی سازوسامان سے لیس کیا گیا۔جب کہ طبی اداروں میںجدید علاج ومعالجہ کی فراہمی کے لئے بھی کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا