اے کے مہتا او رسرمد حفیظ نے لوگوں کے مسائل سنے
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر اے ے مہتا اور سیکرٹری امور نوجوان او رکھیل کود سرمد حفیظ نے آج یہاں بینکٹ ہال منعقدہ ایک عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل اور مطالبات سنے ۔کشمیر صوبے کے سری نگر ، اننت ناگ ، بڈگام ، بارہمولہ ، گاندربل ، کولگام ، پلوامہ ، شوپیان اور بانڈی پورہ اضلاع سے آئے کئی عوامی وفود نے اپنے مسائل انتظامی سیکرٹریوں کی نوٹس میں لائے۔اِس موقعہ پر بولتے ہوئے اے کے مہتا نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے محنت شاقہ سے کام لے کر حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر میں تقرریوں کے حوالے سے ایک شفاف لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے۔عوامی دربار میں ڈائریکٹر جنرل بجٹس محمد یعقوب ایتو اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔فائنانشل کمشنر اور سیکرٹری موصوف نے محکمہ جنگلات و ماحولیات سے متعلق کئی معاملات کا جائزہ لیا۔این وائی سیز کے ایک وفد نے تعلیمی اداروں میں اُن کی بدستور خدمات حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔جموںوکشمیر پولیس کے ایس جی سی ٹی کے ایک وفد نے اُن کے دیرینہ مسائل کا جائزہ لینے کی مانگ کی۔بے روزگار جونیئر انجینئروں کے ایک وفد نے مختلف محکموں میں خالی پڑی اسامیاں پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔گنائی محکمہ بڈگام کے ایک وفد نے کریو ا زمین کی دیوار بندی اور علاقے میں ڈرنیج کی تعمیر کی مانگ کی۔فائناس ڈیپارٹمنٹ کے اکائونٹس اسسٹنٹ ، کے پی ڈی سی ایل کے کمپیوٹر اوپریٹرس کے ایک وفد ، کرسو راج باغ ، گاندربل اور دیگر کئی علاقوں سے آئے وفود نے بھی اپنے مسائل کے حل میں سیکرٹریوں کی مداخلت طلب کی۔جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کاڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد نے مختلف محکموں میں اِلتوا میں پڑی بقایاجات رقومات کی واگزاری کی مانگ کی۔اِس کے علاوہ عوامی دربار میں دیگر کئی معاملا ت کا بھی جائزہ لیا گیا۔انتظامی سیکرٹریوں نے اُن سے ملنے آئے وفود اور افراد کو اُن کے جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا۔