لازوال ڈیسک
جموں؍؍پسماندہ طبقوں کے قومی کمیشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر لوکیش کمار پرجا پتی نے دیگر پسماندہ طبقوں کی مختلف انجمنوں کے نمائندوں کو یقین دِلایا ہے کہ جموںوکشمیر کے لوگ تمام مرکزی قوانین سے مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر لوکیشن کمار نے یہ بات آج یہاں سماجی بہبود اور دیگر محکموں کے اَفسران کی ایک میٹنگ میں کہی۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود تصدق جیلانی ، آئی جی پی ہیڈ کوارٹرس غریب داس ،ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں ریحانہ بتول ،ایم ڈی آئی سی ڈی ایس نیتو گپتا اور دیگر اَفسران موجود تھے۔مختلف سماجی انجمنوں کے نمائندوں نے اپنے مطالبات و مسا ئل وائس چیئرمین کی نوٹس میں لائے اور دیگر پسماندہ طبقوں کے حق میں ریزرویشن دِلانے کے لئے وائس چیئرمین کی مداخلت طلب کی۔ڈاکٹر لوکیشن کمار نے اُن کے مسائل اور مطالبات غور سے سننے کے بعد جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دِلایا۔ بعد میں ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود نے جموں وکشمیر میں مختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں وائس چیئرمین کو تفصیلات دیں۔