ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک مودی-ٹرمپ کا روڈ شو چلا،سابرمتی آشرم کا بھی دورہ کیا

0
0

احمدآباد؍؍امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوروزہ دورے کے تحت آج یہاں پہنچ گئے اور ہوائی اڈے پر زبردست استقبال کے بعد ان کا قافلہ وزیراعظم نریندرمودی کے قافلے کے ساتھ تقریباً 22کلومیٹر لمبے روڈ شو ‘انڈیا روڈ شو’ پر نکل پڑا۔ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے روڈ شو کے دوران مسٹر ٹرمپ نے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم میں بھی تقریباً 15منٹ کا وقت گزارا۔انہوں نے وہاں ویزیٹرس بک میں لکھا،‘‘میرے دوست وزیراعظم نریندرمودی کو اس شاندار دورے کے لئے شکریہ۔’’مسٹر مودی اس موقع پر مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا کے ساتھ مسلسل موجود رہے ۔انہوں نے دونوں کو مہاتما گاندھی آشرم میں واقع ‘ہریدے کنج’دکھایا اور اس کے بارے میں معلومات دی۔اس موقع پر مسٹر ٹرمپ نے وہاں برامدے میں رکھے چرخے پر بھی ہاتھ آزمایا۔اس آشرم نے مسٹرٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا استقبال روایتی طورپر سوت کی مالا پہنا کر کیا۔اس موقع پر گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن بھی بجائے گئے ۔مسٹر مودی اور ٹرمپ جوڑے نے ہریدے کنج کے برامدے میں بیٹھ کر ایک ساتھ تصویر بھی کھنچوائیں۔یہاں آنے والے ہر سربراہ مملکت کا دورہ روایتی طورپر سا برمتی آشرم سے ہی شروع ہوتا ہے ۔مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ اپنی گاڑی دی بیسٹ نامی بلیک لیموزن میں سوار ہوکر روڈ شو پر نکلے تھے ۔جبکہ مسٹر مودی کی گاڑی ان کے آگے چل رہی تھی۔دوپہر 12بجے شروع ہوئے روڈ شو کے دوران راستے میں دونوں طرف لاکھوں لوگ سڑک کے کانے کھڑے تھے ۔اس کے علاوہ الگ الگ اسٹیجوں پر ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہوئے فن کار بھی موجود تھے ۔صدر ٹرمپ کی لیموزن بیسٹ سکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کی بے مثال گاڑی ہے جسے میزائل سے بھی نشانہ نہیں بنایا جاسکتا ۔روڈ شو کا پہلا مرحلہ یہاں رانپ میں واقع مہاتما گاندھی کاتاریخی سابرمتی آشرم ہے جہاں کچھ وقت بتانے کے بعد مسٹر ٹرمپ واپس روڈ شو سے ہوتے ہوئے موٹیرا اسٹیڈیم پہنچیں گے اور نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔روڈ شو یہاں مسٹر مودی کے پسندیدہ سابرمتی ریورفرنٹ کے ایک حصے سے بھی گزرے گا۔ہوائی اڈے سے یہ کینٹ اور سبھاش برج ہوتے ہوئے سابرمتی آشرم پر پہنچا۔مسٹر ٹرمپ کا طیارہ یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلے سے مقررہ وقت کے مطابق 11بج کر 40منٹ پر اترا۔ان کے استقبال کے لئے خود وزیراعظم نریندرمودی وہاں موجود تھے ۔انہوں نے مسٹر ٹرمپ سے گلے لگ کر گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ یہاں رانپ علاقے میں واقع مہاتما گاندھی کے اس تاریخی آشرم پر پہنچیں گے جہاں یہاں آنے والے ہر بڑے سربراہ مملکت کو روایت کے طورپر لایا جاتا رہا ہے ۔وہ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ،مسٹر مودی کے ساتھ آشرم میں سابرمتی ندی کے کنارے بھی کچھ وقت گزاریں گے ۔ہوائی اڈے سے ہی شروع ہونے والے روڈ شو کے دوران سڑک کے کنارے بنے 28اسٹیجوں پر فن کار ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہوئے رنگارنگ پیش کش دیں گے ۔مسٹر ٹرمپ کے اس دورے کے پیش نظر شہر کے ٹریفک نظام میں وسیع تبدیلی کی گئی ہے ۔احمدآباد کے پولیس کمشنر آشیش بھاٹیا نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ دوپہرساڑھے تین بجے یہاں ہوائی اڈے سے آگرہ روانہ ہوجائیں گے ۔وہاں تاج محل کا دیدار کرنے کے بعد وہ شام کو نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے جہاں اگلے دن یعنی 25فروری کو کئی پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد رات کو واپس لوٹ جائیں گے ۔مسٹر بھاٹیا نے بتایا کہ سکیورٹی میں امریکی خفیہ سروس کے افسران کے علاوہ مقامی پولیس،ہندوستانی فضائیہ ،نیم فوجی دستہ،ایس پی جی،این ایس جی وغیرہ کا تال میل ہے ۔اس میں ڈی سی پی سطح کے 33،اے سی پی سطح کے 75،انسپیکٹر سطح کے 300اور سب انسپیکٹرسطح کے 1000افسر تعینات ہیں۔اس کے علاوہ 12ہزار جوان بھی سکیورٹی بندوبست میں لگائے گئے ہیں۔بم کو ناکارہ بنانے والے 15دستے بھی تعینات ہیں۔ڈرون وغیرہ سے ہونے و الے حملے کو روکنے کے لئے بھی پورے نظام کو فعال کیاگیاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا