مجلس اتحاد المسلمین کی ریلی میں پاکستان زند ہ باد کے نعرے

0
0

نعر ہ لگانے والی طالبہ کے خلاف بغاوت کا کیس درج کیا گیا
سی این ایس
سرینگر؍؍بنگلور میں شہر یت ترمیم قانون اور این آر سی کی مخالفت میں منعقدہ ریلی میں ایک خاتون کے ذریعے پاکستان زند ہ باد کے نعرے لگانے پر اس کے خلاف بغاوت کا کیس درج کیا ہے۔ جمعرات کو آ ل انڈ یا مجلس اتحاد المسلمین کی ایک ریلی میں امولیہ نامی ایک خاتون نے مبینہ طور منچ سے پاکستان کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔ اس موقعہ پر منچ پر آ ل انڈ یا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی بھی موجود تھے لیکن انہوں نے خاتوں کو اس طرح کے نعر ے نہ لگانے کو کہا اور مائیک چھینے کی کوشش کی۔ اسد الدین نے واضح کیا کہ ان کا ااور ان کی پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اویسی نے اجلاس کے منتظمین کو بھی آ ڑھے ہا تھوں لیتے ہوئے کہا کہ ا س طرح کے لوگوں کو اسٹیج پر کیوں بلایا گیا۔ امولیہ نامی خاتون بنگلور کے ایک کالیج کی طالبہ ہے اور اس کے خلاف پولیس نے آ ئی پی سی کی دفعہ124 کے تحت ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاگیا۔ امولیہ کو پریپاپنا کی سنٹر ل جیل میں رکھا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا