لہیہ میں کورو نا وائرس جیسے علامات

0
0

ایک شہر ی اسپتال میں داخل۔دوسرے کی موت
سی این ایس
سرینگر؍؍کورو نا وائرس جیسے علامات پائے جانے کے بعد لہیہ میں2افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن میں سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ سی این ایس کے مطابق لہیہ میں دو مریضوں میں کورو نا وائرس علامات پائے جانے کے بعد سونم نربو میموریل ایس این ایم اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔اسپتا ل ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک مریض کو اسپتال کے آٗی سی یو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسر ے کا علاج جنر ل ایسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا جن میں سے پہیا نگ علاقہ کے ایک شہر ی کی موت واقع ہوئی ہے۔ سونم نربو میموریل اسپتال کے میڈ یکل سپر ائنڈ نٹ نے چیف میڈ یکل آ فیسر لہیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر کو ہدایت دی کہ وہ ان مریضوں کے نمونوں کی مزید جانچ کیلئے لیبا رٹر ی بھیج دیں۔ تاہم اسپتال ذرائع نے مر نے والے یا وہاں زیر علاج ان دو مریضوں کے نام یاپتہ ظا ہر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مر نے والے مریض کی موت کورانا وائر س سے ہوئی ہے کیو نکہ ابھی تک اس کا خلاصہ نہیں کے ہوسکاہے البتہ ا نہیں کرونا وائرس جیسے علاما ت کے بعد اسپتا ل میں داخل کیا گیاتھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں مریضوں کی رپورٹ سے ان کی کورو نا وائرس سے موت کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا