بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو مودی کا مشن ناکام ؟

0
0

کشتواڑ قصبہ نوزاید بچی کی نعش برآمد۔ عوام پریشان

نمائندہ لازوال

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ قصبہ کے اندر آئے روز ہر مہینہ یا ہفتہ میں نوزاید بچیوں کا لعش گلیوں کوچوں تا ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ کے آس پاس لفافوں یا پھر بوریوں میں لعش ملتی ہے۔ کشتواڑ کے گنائی محلہ میں بھی آج ایک ننھی سے بچی نو زاید بچی کی نعش برآمد ہوئی اور اس کی خبر پتا چلتے ہی کشتواڑ پولیس موقعہ واردات پر پہنچے اور لعش کو اپنے قبضہ میں لیا۔ کشتواڑ پولیس اس بارے میں چھان بین کر رہی ہے پر ابھی تک اس کے بارے کوئی بھی سراغ نہیں ملا ہے۔کشتواڑ کے مقامی لوگوں نے پولیس پر سخت الزامات عاید کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں پہلی بار ایسا کیس دیکھنے کو نہیں ملا بلکہ ہر مہینہ کشتواڑ میں اس طرح کی وارداتیں دیکھنے کو ملتی ہے اورکشتواڑ پولیس ایف آئی آر لگا کر پھر گہری نیند میں چلے جاتی ہے۔ کشتواڑ کے مقامی خاتون رجنی بھگت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف مرکز سرکار یعنی کی مودی سرکار بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے بڑے بڑے نعرے دیتے ہیں اور دوسری طرف کشتواڑ میں بیٹیوں کو کس طرح سے قتل کر کے نالیوں میں پھینک دیا جاتا ہے مقامی خواتین نے کشتواڑ پولیس تا مرکز سرکار سے پْر زور اپیل کی ہے کہ کشتواڑ میں نوزاید بچیوں کو قتل سے بچایں اور ہسپتال میں تعینات ملازمین کو بھی سختی سے پیش آیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا