راجوری میں پرائیویٹ اسکولوں میں فیس کے ساتھ ساتھ کتابوں اور وردی کے نام پر بھی لوٹ

0
0

والدین میں تشویش اور طلباء میں بے چینی ، کب تک لوٹ کا ماحول رہے گا

عمرارشدملک

راجوری : راجوری قصبہ میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ اسکولوں کی بھرمار لگی ہوئی ہے کیونکہ تعلیم کے نام اسکولی کاروبار میں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق راجوری میں ہر سال نئی کلاسز میں داخلہ فیس کے نام لاکھوں روپے کی وصولی کی جاتی ہے جو کہ 100 فیصد مفت کا فائدہ ہے کیونکہ سالانہ داخلہ فیس اس طلباء کی ہوتی ہے جو پہلی بار کسی اسکول میں داخل ہوتا ہے لیکن راجوری میں تو ہر سال طلباء سے سالانہ چارجزکے نام پر فیس وصول کی جاتی ہے اور ماہانہ فیس میں بھی ہر سال اضافہ کیا جاتا ہے جس، سے غریب والدین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے تو پرائیویٹ اسکولوں نے کتابوں اور وردی کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور اس کے علاوہ سٹیشنری اور ریڈی میڈ گارمنٹس والوں سے کمیشن بھی وصول کرتے ہیں اور ان سب میں محکمہ تعلیم بھی برابر کی شریک ہے۔ تعلیم کے نام پر کاروبار کرنے والوں کی روز روز کے مطالبات کی وجہ سے والدین میں تشویش اور طلباء میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کب تک پرائیویٹ اسکولوں میں لوٹ کا ماحول رہے گا اور کب تک تعلیم کے نام پر کاروبار ہوگا۔ والدین نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ اسکولوں کی لوٹ مار بند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اْٹھائے جائے تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیم مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا