بانڈی پورہ میں مادری زبان کا بین الاقوامی دن منایا گیا

0
0

بانڈی پورہ؍؍محکمہ تعلیم کی کلچرل ونگ کی طرف سے آج بانڈی پورہ میں بین الاقوامی مادری زبان کے دن کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ معروف سکالروں ، شاعروں ، کالم نگاروں اور طلاب نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ مقررین نے مادری زبان کو تحفظ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی نشو و نما کو یقینی بنانے میں مادری زبان ایک اہم رول ادا کرتی ہے ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ جاوید اقبال نے جموں کشمیر میں بولی جانے والی مادری زبانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ مادری زبان میں بھی بات کیا کریں ۔ تقریب کے دوران طلاب نے ایک مباحثے میں بھی شرکت کی ۔ بعد میں مختلف زبانوں میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں کشمیر کے گونا گوں ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جا سکے اور طلاب کو مادری زبان کی طرف راغب کیا جا سکے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا