حکومت پبلک ورکس سیکٹر میں رواں مالی سال کے دوران 180 پروجیکٹ مکمل کرنے کی خواہاں

0
0

111 پروجیکٹ مکمل ،جے کے آئی ڈی ایف سی نے 1313.24 کروڑ روپے کی لاگت والے 593 پروجیکٹوں کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سفر اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے عبور و مرور کا بہتر نٹ ورک ہونا لازمی ہے ۔جموں کشمیر میں یہ شعبہ اور بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ یہاں سیاحت کی بحالی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی از سر نو تعمیر کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ حکومت جموں کشمیر بھر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی خاطر رواں مالی سال کے دوران پبلک ورکس سیکٹر میں 180 اہم ترقیاتی پروجیکٹ مکمل کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ محکمہ خزانہ نے جے کے آئی ڈی ایف سی کی 9 میٹنگوں کے دوران 593 پروجیکٹ منظور کئے اور سڑک و پلوں کے شعبے میں باقی ماندہ 1313.24 کروڑ روپے کی رقم بھی منظور کی ۔ منظور کئے گئے 593 پروجیکٹوں میں 867.26 کروڑ روپے والے بقایا خرچے کے 380 سڑک پروجیکٹ ، 413.38 کروڑ روپے لاگت والے 198 پُل اور 32.60 کروڑ روپے لاگت والی 15 عمارتیں شامل ہیں ۔ پروگرام کی موثر عمل آوری کیلئے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر مختلف سطحوں پر متواتر نگرانی کی جا رہی ہے ۔ آر اینڈ بی محکمہ نے مارچ 2020 کے آخر تک 180 پروجیکٹ مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ حکومت نے اب تک 111 پروجیکٹ مکمل کئے ہیں جن میں 50 سڑک پروجیکٹ ، 56 پُل اور 5 عمارتیں شامل ہیں ۔ التوا میں پڑے ان پروجیکٹوں میں اب تک 221.74 کروڑ روپے صرف کئے جا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر حکومت نے تمام کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے التوا میں پڑے تمام پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے سپیشل فنڈ وجود میں لایا یہ پروجیکٹ رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادھورے رہ گئے تھے ۔ محکمہ خزانہ نے جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت التوا میں پڑے پروجیکٹوں کو منظور کرنے کا سلسلہ 2018 میں شروع کیا ۔ حکومت نے مرکزی وسائل کی مدد سے سڑکوں ، پلوں ، سکول عمارتوں اور سماجی بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ سے تعمیر کرنے کیلئے جامع کوششیں شروع کیں ۔ اس مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی سکیمیں شروع کی گئیں علاوہ ازیں پبلک ورکس محکمہ کی موجودہ سکیموں کو بھی جاری رکھا گیا ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اقتصادی منظر نامے کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی مشن کو آگے لے جانے کیلئے جموں کشمیر حکومت کے لفٹینٹ گورنر جی سی مرمو کی قیادت میں ہر ایک قدم اٹھا رہی ہے تا کہ مارچ 2021 تک 2 ہزار اہم پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ محکمہ خزانہ نے ان کاموں تک رسائی کو بڑھانے اور نظر گذر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا ایک فعال نظام وجود میں لایا جس کے تحت لوگ جموں کشمیر میں عملائی جا رہی ترقیاتی سرگرمیوں کے تعلق سے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا