انیمیا فری انڈیا مہم میں بہار 21 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر پہنچا

0
0

76 فیصد سے زیادہ حاملہ خواتین کو آئرن کی دوا مل رہی ہے
پٹنہ /  : مرکزی حکومت کی طرف سے انیمیا مکت بھارت مہم کے حوالے سے سکور کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بہار جہاں سال 2018-19 میں خون کی کمی کی روک تھام کے سلسلے میں پورے ملک میں 21 ویں نمبرپر تھا۔ یہ پروگرام شروع ہونے کے صرف 5 ماہ بعدہی دسمبر 2019 میں 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ کیرالہ اور تلنگانہ جیسی دیگر ریاستیں جو صحت کے بہت سے معیارات میں اعلی کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں میں شامل ہیں، ان کو بھی بہار سے کم درجہ دیا گیا ہے، جو ریاست کے لئے ایک اہم کامیابی کا اشارہ ہے۔
مستقبل میں بہتر کارکردگی کا امکان: انیمیا سے پاک ہندوستان کے ریاستی پروگرام آفیسر ڈاکٹر وی کے مشرا نے بتایا کہ انیمیا کا خطرہ ہر عمر کے لوگوں کو ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، قومی تغذیہ مہم کے تحت، مرکزی حکومت کی طرف سے بچوں سے لے کر دودھ پلانے والی خواتین تک کے مختلف عمر کے لوگوں کے لئے انیمیا مکت بھارت پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بہار میں 31 جولائی 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔ سال 2018-19 میں جہاں خون کی کمی کی روک تھام کے لئے بہار پورے ملک میں 21 ویں پوزیشن پر تھا۔ تیسری سہ ماہی یعنی دسمبر 2019 میں، یہ 15 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ بہار نے ہر سہ ماہی میں ترقی کی ہے۔ سال 2019 کی پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون) میں، وہ 21 ویں پوزیشن سے 19 ویں پوزیشن، دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 16 ویں پوزیشن اور آخری سہ ماہی (اکتوبر سے دسمبر) میں 15 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس پروگرام کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے ریاست کی طرف سے مسلسل کوشش جارہی ہے۔ اس لئے مستقبل قریب میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
عوامی بیداری ہی تصویر بدلے گی: خون کی کمی عوامی صحت کا مسئلہ ہے۔ انیمیا سے پاک ہندوستان پروگرام اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ لہذا، اس پروگرام کے بارے میں عوامی بیداری ضروری ہے۔ پروگرام کے تحت، مختلف عمر کے 6 گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جس میں، 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے، 1 ملی لیٹر ہفتے میں دو بار دوا دی جاتی ہے۔ 5 سے 9 سال تک کے بچوں کو ایک گلابی رنگ کی گولی اسکولوں اور آنگن باڑی مراکز میں ہر ہفتے میں دی جاتی ہے 10 سے 19 سال کے درمیان نوعمروں کو 1 گلابی گولی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، 20 سے 24 سال تک کی تولیدی عمر کی خواتین (جو حاملہ یا دودھ پلانے والی نہ ہو)، ایک ہفتے میں ایک سرخ گولی، حمل کے چوتھے مہینے سے لے کر 180 دن تک حاملہ خواتین کے لئے خوراک وی ایچ ایس این ڈی سائٹ پر گولی دی جاتی ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا