آگرہ:نونہال کریں گے ٹرمپ کا استقبال

0
0

آگرہ؍؍تاج محل کی خوبصورتی کا دیدار کرنے 24 فروری کو اترپردیش کے آگرہ تشریف لارہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی ملینیا کا استقبال اسکولی بچے کریں گے ۔ہند۔امریکہ کا پرچم لہراتے ہوئے ہزاروں بچے امریکی صدر کے تاج محل آتے وقت راستے کے دونوں جانب کھڑے ہوں گے ۔ اس موقع پر 3000 سے زیادہ اداکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کی شا م ٹرمپ کے استقبال کے لئے کئ گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ آگرہ کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اجے آنند نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مطلع کیا کہ تاج نگر کے باشندوں کو ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے نظم و نسق کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے ۔مسٹر آنند نے بدھ کو بتایا کہ امریکی صدر کی سیکورٹی میں نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) اور اے ٹی ایس کے کمانڈو سمیت چھ ہزار سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ تاج محل کے راستے میں پڑنے والے مکانوں کے مالکین اور ان کے کرایہ داروں کی تصدیق کرائی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے آمد کے وقت 15 کلو میٹر لمباراستہ اک دم خالی ہوگا۔امریکہ صدر کے قافلہ ائیر پورٹ سے تاج محل کے درمیان کی دوری صرف 12 منٹ میں طے کرے گا۔آگرہ نگر نگم نے تاج محل کے آس پاس کی دیواروں کو پینٹ کرایا ہے جبکہ سڑکوں کی صفائی مشینوں سے کرائی جارہی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق ٹرمپ یہاں ایک ثقافی پروگرام‘‘محبت دی تاج’’ میں شریک ہوسکتے ہیں۔یہ پروگرام تاریخی عمارت کے نزدیک‘کلا کرتی آڈیٹوریم’ میں منعقد ہوگا۔جنوری میں امریکہ کے سیکورٹی اہلکار نے تاج محل اور آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لیا تھا۔ امریکہ کی ایڈوانس سیکورٹی کے تقریبا 40 اراکین یہاں آئے تھے جس کے بعد سے ہی امریکی صدر کے آگرہ آنے کے قیاس لگائے جارہے تھے ۔اس سے قبل سال 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما کا تاج محل کا دورہ سیکورٹی کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ تاج کی 500 میٹر کے احاطے میں صرف بیٹری سے چلنے والے گاڑی کے داخلے کی اجازت تھی۔ اس بار اگر ٹرمپ کے قافلے کے ساتھ ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو وہ تاج محل کے مشرقی گیٹ سے بیٹری سے چلنے والی گاڑی لے سکتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ امریکہ کے دوسرے صدر ہیں جو تاج محل کا دیدار کریں گے ۔اس درمیان منگل کو امریکی سیکورٹی کے افسران نے مقامی افسران کے ساتھ سیکورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ضلع انتظامیہ نے امریکہ صدر کے لئے کئے گئے انتظامات اور تیاریوں کی جانکاری فراہم کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا