لیفٹیننٹ گورنر نے دائمی امراض میں مبتلا مریضوں اور سڑک حادثات یا

0
0

قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے 183.59 لاکھ روپے فراہمی کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے دائمی امراض میں مبتلا مریضوں اور سڑک حادثات یا قدرتی آفات سے متاثرہ اَفراد کے لئے مختلف سکیموں کے تحت 183.59لاکھ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔کینسر میں مبتلا 286غریب مریضوں کے لئے کینسر ٹریٹمنٹ منیجمنٹ فنڈ برائے غربأ کے تحت 123.38 لاکھ روپے کی مالی امداد منظورکی گئی ہے ۔امراض قلب اور گردوں کے عارضے میں مبتلا83مریضوں کے لئے جے اینڈ کے میڈیکل ایڈ ٹرسٹ سکیم کے تحت 22.63 لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سڑک حادثات اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ کئی افراد کے حق میں جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کے تحت 37.58لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی ہے۔اس رقم میں سے 2.95لاکھ روپے معذور افراد کے حق میں جبکہ باقی رقم مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے منظور کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا