اس سال بورڈ کے امتحانات میں تحصیل مجالتہ سے بہت ساری پوزیشن دیکھنا چاہیں گے:نائب تحصیلدار مجالتہ مسٹر کرنیل سنگھ
پریتم سنگھ پنوترا
جموں؍؍پرنسپل گورنمنٹ ایچ ایس ایس مجالتہ ، مسٹر کرتار سنگھ زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر مجالتہ اور مختلف سرکاری / پرائیوٹ کے دیگر عملے کے ممبران کی موجودگی میں نائب تحصیلدار مجالتہ مسٹر کرنیل سنگھ نے اسکولوں کے یوم جمہوریہ 2020 کی تقریبات میں حصہ لینے والے طلباوطالبات میں اسٹیشنری آئٹمز ، کاپیاں ، قلم ، پنسل ، شارپنر ، ربر تقسیم کیں اوران کی حوصلہ افزائی کی۔ ان طلباوطالبات نے یومِ جمہوریہ تقریبات میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام دکھایا تھا اور شائقین نے بھی انہیں نقدی انعامات سے نوازاتھا۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 37850 روپے موصول ہوئے تھے اور تحصیل انتظامیہ مجالتہ نے 550 شرکاء (ہر طالب علم کا حصہ 68.81 روپے ہوجاتا ہے) میں ان کی اخلاقیات کو فروغ دینے کے لئے تقسیم کیا ہے۔ طلباء سے خطاب کے دوران ، نائب تحصیلدار مجالتہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس سال وہ بورڈ کے امتحانات میں تحصیل مجالتہ سے بہت ساری پوزیشن دیکھنا چاہیں گے۔