پی ایچ ای عارضی ملازمین کی ہڑتال سے ہاہاکار

0
0

سرنکوٹ تحصیل کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی شدیدقلت
افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍پچھلے کئی دنوں سے جاری محکمہ پی ایچ ای ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے تحصیل سرنکوٹ کے کئی مقامات پر پانی سپلائی متاثر ہے جس پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔لوگوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ محکمہ کے عارضی ملازمین نے دانستہ طور پر پانی سپلائی کو بند رکھا ہے جس کی وجہ لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عارضی ملازمین ہڑتال پر ہیں تو پانی سپلائی کو جان بوجھ کر بند کرنے کا حق حاصل انہیں نہیں ہونا چاہیے چونکہ ذیادہ تر گاؤں میں خود لوگوں نے پانی سپلائی کو بحال رکھا ہوا ہے اور ایسے میں اگر ملازمین سپلائی لائنوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تعینات عارضی ملازمین پہلے سے ہی اپنی ذاتی کاموں میں مصروف رہتے تھے اور اب جبکہ کئی مقامات پر پانی چل رہا تھا اسے عارضی ملازمین نے جان بوجھ کر بند کر دیا ہے جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔لوگوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سے بھی شکایت کی گئی تاہم انہوں نے محض یقین دہانیاں کروائی اور ابھی تک کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔لوگوں نے ایسا کرنے والے عارضی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی مانگ کی ہے۔اس ضمن میں جب ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے ملازمین کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے ملازمین کے خلاف شکایت درج کروائیں تاکہ ان پر قانونی کاروائی کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا