پلوامہ؍؍ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لانگر نے آج پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹہب کا اچانک دورہ کیا ۔اُنہوں نے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے 11ملازمین کو غیر حاضر پایا۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتا ئو نوٹس جاری کیا۔اُنہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔